سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس ڈیڑھ ماہ سے موجود درخواست مزیدکارروا کی منتظر
رواں سال فروری میں پوٹھوہاری کو اندراج کے 10دن بعد ہی خارج کردیاگیاتھالاکھوں افرادکی مادری زبان کو جازمقام نہ دینا افسوسناک
راولپنڈی /اسلام آباد:نادراکے ڈیٹا بیس میں پوٹھوہاری زبان کے دوبارہ اندراج پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس ڈیڑھ ماہ سے درخواست موجود ہے،چیئرمین نادرا طارق ملک نے صحافی،شاعر اور مصنف فیصل عرفان کی تحریک پر رواں سال نادرالائبریری میں پوٹھوہاری زبان کااندراج کیا تھا لیکن صرف 10دن بعد ہی نامعلوم وجوہات پرپوٹھوہاری زبان کو دوبارہ سسٹم سے نکلوا دیا تھا
،تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں نادرا کی لائبریری میں پوٹھوہاری زبان کو شامل کیا گیا تو پوٹھوہاری کے علمی و ادبی حلقوں نے اس پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر صرف 10ایام کے بعد ہی چیئرمین نادرا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اہلیان پوٹھوہار کی حق تلفی کرتے ہوئے دوبارہ سسٹم سے پوٹھوہاری کو نکلوا دیا تھا۔
فیصل عرفان نے راجہ پرویز اشرف کے سپیکر قومی اسمبلی بنتے ہی متعدد درخواستوں میں انہیں معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی،آخری بار 18اکتوبر 2022کو انہیں تمام ضروری دستاویزات کیساتھ تحریری درخواست بجھوائی لیکن تاحال اس پر کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی،خطہ پوٹھوہار کے عوامی،سیاسی،سماجی،علمی و ادی حلقوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پوٹھوہاری زبان کو نادرا کے ڈیٹا بیس میں دوبارہ شامل کروائیں،لاکھوں افرادکی مادری زبانکو اس کا جائز مقام نہ دینا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ خطہ پوٹھوہار کے تمام برسراقتدار طبقات کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔



