اسلام آباد کیرئیر کالجز نے تعلیمی سیشن 2023/24 مونٹیسوری تا مڈل سیکشن کتابوں کے چنائو اور نصاب کی تقسیم کی منصوبہ بندی کرلی

اسلام آباد :اسلام آباد کیرئیر کالجز نے تعلیمی سیشن 2023/24 مونٹیسوری تا مڈل سیکشن کتابوں کے چنائو اور نصاب کی تقسیم کی منصوبہ بندی کرلی۔نفس مضمون کے تصور کی وضاحت کے لئے ٹیچرز ٹریننگز کی جائیں گی۔ نصاب میں موجود سرگرمیوں پر عملی کام کیا جائے گا۔مہنگائی کے تناسب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی بنیادی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔ انگریزی اور اردو کی گرائمر ،حساب اور سائنس سمیت دیگر مضامین پر جدید طریقہ تدریس اختیار کیا جائے گا۔یہ فیصلے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت سالانہ پالیسی ساز اجلاس میں آئی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ کیمپس کی پرنسپل ربناں شھزاد اور آئی سی سی میٹرک سیکشن سملی ڈیم روڈ کیمپس کی پرنسپل ثوبیہ عامر کی سفارشات اور تجاویز کے بعد کئے گئے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ چھوٹی کلاسز کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔مرکزی مانٹیرنگ نظام کے ذریعے ہر کلاس کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔مرکزی نظام کی عملداری کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی میں ماہر اور تجربہ کار ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر عملہ کی خدمات حاصل کریں گے۔ جو مربوط تعلیمی ڈھانچے کو فعال کریں گے۔ چھوٹی کلاسز میں سیکشن وائز اساتذہ اور طلبا کی کارکردگی پر روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے۔ پہلے مرحلے میں سیکشن وائز کوارڈینیٹرز،دوسرے مرحلے میں اداروں کے پرنسپلز ،تیسرے مرحلے میں ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی کڑی نظر رکھیں گے۔ پیشہ ورانہ نظام تعلیم طلبا کے مستقبل کو کامیاب اور محفوظ بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
ثوبیہ عامر اور ربناں شھزاد نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں چھوٹی کلاسز کی کارکردگی کو مذید بہتر کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ طلبا کے مسقبل کے حوالے سے سستی اور کاہلی برداشت نہیں کریں گے۔