راجن پور، این اے 193 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

نشست تحریک انصاف کے جعفر خان لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی تھی

سرکاری مشینری،نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، کارکنان اور ووٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔عمران خان


راجن پور / اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیاہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق
تحریک انصاف کے محسن لغاری 90392 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر رہے ان کے مقابلے میں ن لیگ کے عمار احمد خان لغاری نے 55218 ووٹ حاصل کئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلیے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔
یاد رہے کہ راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
تمام 237 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ عمار احمد خان لغاری 55218 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک چوتھے نمبر پر ہی ۔
آر ٹی ایس پر موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آٹ 41 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقے میں تین لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلیے 239 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا۔
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود مقابلے میں تھے۔
پولنگ کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دی جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی نے 20 ہزار 74 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمود احمد 3 ہزار 961 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔
این اے 193 راجن پور میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ‘پی ٹی آئی کے خلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، کارکنان اور ووٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ اس سے پی ڈی ایم اور اس کے سر پرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔چنانچہ سپریم کورٹ کے ججز پر غیر معمولی دبا ئوکی توقع رکھیے!۔
عمران خان نے کہا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئے اس جذبے اور جنون سے تحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے۔