راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا ہ کہ حضرت سیدہ بتول ، بنت رسول ، فاطمتہ الزہرا، طیبہ طاہرہ ، جگر پارہ مصطفیۖنور دیدہ خدیجتہ الکبریٰ، زوجہ سید الاولیاء حضرت علی المرتضیٰ، مادر امام حسن مجتبیٰ و امام حسین شہید کربلا و سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں آپ کا وجود اطہر و خمیر پاک خون رسالت مآبۖ سے بنا اور گوندھا
گیا ہے آپ کی طینیت پاکیزہ ہے ریاض نجابت کی ساداب کلی ہیں آپ ۖ کافرمان عالیشان ہے فاطمہ میرے جسم کا حصہ ہے جس نے فاطمہ سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی حضرت فاطمہ کے وجود سے اسلام نے طبقہ نسواں کو عزت و حرمت بخشی ، زندہ درگور کر دی جانے والی بیٹیوں کو فاطمہ زہرا کے وجود کی برکت سے عظمت کی معراج ملی مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا کا وجود دین و ملت کیلئے اساس و بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے آپ کی سیرت مبارکہ دختران اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔


