
اسلام آباد:صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان جونیئرز انڈر-21 ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔ اولمپیئن حنیف خان ٹیم مینجر تعینات کردیئے گئے ۔ لاھور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کے مرحلہ کے بعد اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان، اولمپین شکیل عباسی اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے قومی جونیئرز ہاکی تربیتی کیمپ کے لئے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گول کیپرز:علی رضا (پنجاب)، محمد رفیع (سندھ)، سیف الرحمان (پنجاب) ،فیضان جنجوعہ (اسلام آباد)، تیمور شیخ (سندھ) ، بلال ،بلوچستان)ڈیفینڈرز:محمد عبد اللہ (ایم پی سی ایل)، ارباز (ایم پی سی ایل)، را عقیل احمد – واپڈا ایم عزیر(پنجاب)، بلال اسلم(پنجاب)، یاسر شنوار (کے پی کے)، ارسلان خالد(سندھ) عبداللہ نزاکت (پنجاب)، زوہیب احسان(پنجاب)مڈفیلڈرز:سفیان خان (نیوی)، احتشام اسلم (واپڈا)، ارباز ایاز (سندھ) مرتضی یعقوب (واپڈا)، حمزہ فیاض(پنجاب)، باقر (پنجاب)، ندیم خان (کے پی کے)، زین شہزاد (پنجاب)فارورڈز:ارشد لیاقت (ایم پی سی ایل) ،مرتضی یعقوب جونیئر (پنجاب)، عبد الحنان شاہد (واپڈا)، عبد الرحمن (واپڈا)، عبد الوہاب (سندھ)، قیس (سندھ)، رانا شعیب (پنجاب)، رانا ولید (پنجاب)، سلطان محمود (سندھ)، نعمان خان (سندھ)، حماد رضوان (سندھ)، زکریا حیات (نیوی)، ایم عدنان لڈو (سندھ)، قیوم ڈوگر (پنجاب)، وقار علی (پنجاب)، بشارت علی (پنجاب)، بلال اکرم (پنجاب)، شعیب خان (ایم پی سی ایل)، احمد رضا (پنجاب)، حسیب مسعود (پنجاب)، تیمور جاوید (پنجاب)، فیضان ملہی (اسلام آباد)، عبدالواجد (بلوچستان)، مراد علی (پنجاب
۔
۔ کوچز پینل میں عدنان ذاکر انٹرنیشنل، اولمپیئن مدثرعلی خان، آصف احمد خان انٹرنیشنل، اولمپین ذیشان اشرف شامل ہیں، ڈریگ فلکرز کوچ رانا زبیر، گول کیپرز کوچ مظہر عباس انٹرنیشنل ہونگے۔ ٹیم میڈیا آفیسر/ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، ٹیم ڈاکٹر/ماہر غذایات ڈاکٹر میثاق رضوی، فزیکل ٹرینر عمران خان اور فزیوتھراپسٹ محمد اسلم متعین کئے گئے ہیں۔پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 مارچ سے ڈیفینس
ہاکی ایرینا، ڈی ایچ اے لاھور منعقد ھوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 28 مارچ بروز منگل ٹھیک 10:00 بجے دن ضروری سامان کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پنجاب رائے عثمان اکبر کو رپورٹ کریں۔
پہلا تربیتی سیشن 28 مارچ کو شام 4:00 بجے ہی منعقد ہوگا۔ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا ۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کی تمام کھلاڑی اپنی اصل دستاویزات (نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ/شناختی کارڈ وغیرہ) ہمراہ لائیں گے۔ کیمپ میں داخلہ کے وقت عمر کے ثبوت کے اصل دستاویزات جمع کرانا لازم ہونگے۔
واضع رہے مینز جونیئر ایشیا کپ کا نواں ایڈیشن عمان کے شہر سلالہ میں ہونے والا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق کپ 23 مئی کو شروع ہوگا اور یکم جون 2023 کو اختتام پذیر ہوگا.اس ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے دس جونیئر قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، چائنیز تائپے، بھارت، جاپان، کوریا، ملائیشیا، عمان، پاکستان، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔


