سلام آباد:ہلالِ احمر پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے اشتراک سے ریڈکراس ریڈکریسنٹ کا عالمی دِن منایا گیا۔ اِس موقع پر فاطمہ جناح پارک میں آگاہی واک ہوئی اور اِس دِن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے اپنے پیغام میں اِس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلالِ احمر پاکستان تحریک کا اہم رکن ہونے کے ناطے اپنے سات بنیادی اصولوں کا روزِ اول سے پاسدار ہے۔ہلالِ احمر پاکستان نے ہر آزمائش میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماضی میں قدرتی آفات و سانحات میں ہونے والی تباہیوں کے بعد بحالی، ریلیف اور ریسکیو میں گرانقدار کردار اِس کی ساکھ ثبوت ہے۔ حالیہ سیلاب کے بعد تمام متاثرہ علاقوں میں بلا تفریق، بلا امتیاز سیلاب متاثرین کی خدمت سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج بھی ہلالِ احمر کی ٹیمیں مستعدی سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروفِ کار ہیں۔ انسانیت کی خدمت کو فرض ِ اولین سمجھتے ہوئے ہر متاثرہ فرد کی مدد کی گئی ہے۔سردار شاہد احمد لغاری نے موومنٹ پارٹنرز، رضاکاروں اور عملہ کی جانفشانی کی تعریف کرتے ہوئے اِ س اشتراک کو قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ اِس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے پاکستان میں ہیڈ آف ڈیلیگیشن پیٹر پی ہوف، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن نکولس، ترک ریڈکریسنٹ کے ابراہیم کارلوس، ہلال ِاحمر، نارکراس اور جرمن ریڈکراس کا عملہ اور ہلالِ احمر کے رضاکار، مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور سکولوں کے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔سیکرٹری جنرل ہلال ِاحمر عبیداللہ خان نے ریڈکراس ریڈکریسنٹ ڈے کی مناسبت سے اپنے خطاب میں انسانیت کی خدمت کا احاطہ کیا۔ انہوں نے تمام شرکا کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
Related Posts

ماہرہ خان کا شوبز انڈسٹری میں اپنی انٹری بارے انکشاف
- Rizwan Malik
- May 15, 2021
- 0
نہ چاہتے ہوئے بھی مووی سٹار بننے سے قبل وی جے بننا پڑا کراچی:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے […]
بھاٹی گیٹ سانحہ ، مریم نواز نے بابوئوں کے بخیے ادھیڑ دئیے
- Rizwan Malik
- January 30, 2026
- 0
بھاٹی گیٹ کے واقعے اور قتل میں کوئی فرق نہیں، ہر سطح پر مجرمانہ فعل ہوا ہے ٹیپا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ، سیفٹی انچارج اور […]

آرمی چیف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
- Rizwan Malik
- June 20, 2019
- 0
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے […]
