ہلال احمر کی جانب سے سمندری طوفان سے متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم

اسلام آباد:ہلال احمر پاکستان کی جانب سے سمندری طوفان کے متاثرہ 200 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیاٹھٹھہ گھارو میں قائم کیمپ میں باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔
ہلال احمر پاکستان کی جانب سے جہانزیب بلوچ اور شمس الحق نے رجسٹرڈ گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا. امدادی سامان میں کمبل، تارپولین شیٹس، ہاہیجین کٹس، بالٹیاں، مچھر دانیاں، جیری کین وغیرہ شامل تھے، چیئر مین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ ہلال احمر دکھی انسانیت کا پشتبان ہے۔ سمندری طوفان کے ممکنہ خطرات کے باعث نقل مکانی کرنے والے گھرانوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا ہلال احمر ریسپانس ٹیم کی کاوش قابل رشک ہے۔