ہوٹل پر نہ صرف غیر معیاری اور باسی پراٹھے بلکہ کم وزن روٹی فروخت ہورہی ہے، نعیم اور مقبول کا الزام ،
شکایت پر کائونٹر میں اسحاق اصلاح احوال کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئے، کھانا ایسا ہی ملے گا کھانا ہے تو کھائیں وگرنہ گھر جائیں
اسلام آبادآئی ایٹ میں واقع شاہ جی ریسٹورنٹ پرحفظان صحت کے اصولوں کے خلاف غیر معیاری باسی کھانوں اور غیر معیاری کم وزن روٹی کی دھٹرلے سے فروخت جاری ہے ،کچن میں حشرات کی بھرمار ۔ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی وضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔ آئی ایٹ میں واقع شاہ جی ریسٹورنٹ پرحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، غیر معیاری کھانے اور غیر معیاری کم وزن روٹی کے حوالے سے سی پیک سے بات کرتے ہوئے مقبول اور نعیم نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز ویٹر آصف سے ناقص صفائی کی شکایت کی اور پراٹھا منگوایا ،جوخمیرے کھٹے آٹے کا بنا غیرمعیاری کم وزن اور ناقص تیل میں پکا ہوا تھا ۔شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، متعلقہ(آئی ایف اے) سے ہوٹل کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
شکایات کے حوالے سے آئی ایٹ شاہ جی ریسٹورنٹ کے کاونٹر مین اسحاق سے بات کی گئی تو اس کا موقف تھا کہ شکایت پر کسی ویٹر کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا، یہاں روٹی کھانا ایسا ہی ملے گا کھانا ہے تو کھائیں وگرنہ آپ کی مرضی۔میں کاریگرر کو ڈنڈا نہیں مار سکتا۔



