روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے مالک شیخ افتخار عادل کے نجی بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ7 ارب روپے برآمد

بیشتر چینلز نے اپنے پیٹی بھائی کا تحفظ کے لئے اس خبر کو شائع یا نشر نہیںکیا، لیکن شوشل میڈیا حقائق سامنے لے آیا
اسلام آباد: ایف آئی اے نے روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے مالک شیخ افتخار عادل کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر 7 ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی جس میںکروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے شمش آباد مری روڈ راولپنڈی میں ان کے برج النور پلازہ پر چھاپہ مار کر یہ رقم برآمد کی۔ رقم کنکریٹ کی خفیہ دیواروں میں بنائے گئے ڈیجٹل سیف سے برآمد ہوں۔ کروڑوں ڈالر برآمد پلازہ اساس اخبار کے مالک اور سیاست دان شیخ افتخار عادل کا ھے۔
یہ صرف ایک میڈیا سیٹھ کے مال پر چھاپہ ہے اور اس خبر کو صحافی گول کر گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اساس اخبار میں معاوضے انتہائی کم ہیں اور وقت پر دئیے بھی نہیں جاتے۔
یاد رہے کہ اساس اخبار بھی اس کے مالک نے آج سے کئی سال پہلے اس وقت لانچ کیا تھا جب ہائوسنگ سوسائٹیز میں ان کی کرپشن سامنے آئی تھی اور پھر انہوں نے یہی فیصلہ کیا اخباری مالکان اور اخبار نویسوں سے بلیک میل ہونے کی بجائے اپنا ہی اخبار نکال لیا جائے ۔ اس طرح انہوں نے اپنی بلیک منی کو محفوظ کر لیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وہ پکڑ میں آگئے۔