مرحوم کو ان کے آبائی گائوں کوٹ چھجی جنڈ ضلع اٹک میںسپرد خاک کیا گیا
مسعود عاصم کافی عرصہ سے ذیابیطس کے مرضمیںمبتلائ تھے جس سے ان کی نظر کافی کمزور ہو گئی تھی
چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، عبدالغفور حیدر اور دیگر کا اظہار افسوس
اسلام آباد(صباح نیوز)سینئر صحافی و ممبر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن مسعود عاصم انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازِ جنازہ گاؤں کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں اداکردیاگیا،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارتعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی، ممبر نیشنل پریس کلب و ممبر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن مسعود عاصم انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازِ جنازہ گاؤں کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں ادا کی گئی . مرحوم شوگر
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم مسعود عاصم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹ میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رکن مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم مسعود عاصم کے انتقال پر انکے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافی تھے۔ مرحوم نے پارلیمانی رپورٹنگ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات انکے اہلخانہ اور شعبہ صحافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسپیکر نے کہا کہ سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسعود عاصم کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے نیشنل پریس کلب کے رکن معروف صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسعود عاصم کے انتقال سے ہم ایک کہنہ مشق صحافی دوست سے محروم ہوگئے ۔ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالا ۔ مسعود عاصم صحافت کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں بھی مصروف عمل رہے ۔ اللہ پاک مسعود عاصم کی مغفرت فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے




