راولپنڈی:رحمتہ اللعالمینۖکی آمد سے قبل انسانیت شرک و جہالت میں مبتلاتھی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جاتا تھا آپ کی آمد سے تاریکیوں کے بادل چھٹے ان خیالات کا اظہار سید قاسم حسنین شاہ صدر مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ نے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپندی کینٹ کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب میں کیا ۔
اجلاس کا آغاز علامہ نسیم میروی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا نعت عدیل عطاری نے پیش کی ۔علامہ رضاالمصطفی نورانی نے کہا کہ جلوس عید میلاد النبیۖ عقیدت و احترام سے منائیں گے ،آقا کی آمد کا خوب چرچا کیا جائے گا اور حضور ۖ نبی نور کی آمد اور جلوس عید میلاد النبی ۖکا ادب و احترام سے انعقاد ہو گا میلاد کمیٹیاں بھرپور محنت سے اس کے بہترین انتظامات کریں ۔
اجلاس سے پیر مجیب الرحمن قادری، چوہدری جاوید نذیر،نوید نثار شیخ ،شکیل اعوان ،راجہ اشفاق ،عامر صدیقی، حاجی ظفر اقبال،یاسر بشیر ،اویس الرحمان قادری ،حافظ ہارون علی چشتی ،محمدنصیر ،سلیم چشتی ،حاجی یعقوب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
علامہ عثمان غنی نے کہا کہ اللہ رب العالمین نے حضور نبی کریم کو انسانیت کیلئے ہدایت کا آخری سرچشمہ بنا کر بھیجا ، آپ کی تشریف آوری کے بعد انسانیت ایک نئے دور میں داخل ہوئی جہاں کو شعور و آگہی ، تہذیب و کلچر اور اعلی انسانی اقدار کو فروغ ملا عامر صدیقی نے کہا کہ آپ سراپا رشدو ہدایت اور قیامت تک آنے والوں کیلئے کامل نمونہ ہیںآپ کی اسوہ حسنہ میں دنیا و آخرت کی فلاح اور کامیابی مضمر ہے ، اجلاس میں خلیفہ غلام رسول، علامہ آفتاب ،عمران اسلم ،شوکت بٹ سمیت میلاد منتظمین کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔


