متاثرینG14/1کا ہائوسنگ اتھارٹی کے مظالم کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

جائنٹ نمبر الگ کرو، سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر عمل کرو،غیر قانونی متنازعہ گوگل ختم کرو کے نعرے
گوگل اور نان گوگل کا ڈرامہ منظور نہیں،عرصہ دراز سے یہاں رہائش پذیر ہیںکسی کو اپنے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد:ہائوسنگ اتھارٹی کے مظالم کا شکار متاثرین G14/1 داد رسی کے لئے پریس کلب اسلام آباد پہنچ گئے۔متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ہائوسنگ اتھارٹی کے مظالم کے خلاف احتجاج اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہائوسنگ اتھارٹی کی جبری بے دخلی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اگر ا س کے لئے جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اتھارٹی کے افسران اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے متاثرین کو قبضہ گروپ کے طور پر پیش کر رہے ہیں جبکہ اس میںکوئی حقیقت نہیں ہے ہم لوگ کئی دہاہیوں سے یہاں آباد ہیں ۔ یہاں ہمارے آبائواجداد کی قبریں ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر بالغ فرد کو پلاٹ دیا جائے ۔
2004 ء کے حساب سے بلڈ اپ پراپرٹی کا معاوضہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔موجوہ ریٹس کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا معاوضہ دیا جائے اور قبضے کے ساتھ قبضہ لیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری ہائوسنگ اتھارٹی پر ہوگی۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہائوسنگ اتھارٹی کے مظالم اور اپنے حقوق کے حق میں نعرے بازی بھی کی ان کا مطالبہ تھا کہ جائنٹ نمبر الگ کئے جائیں، غیر قانونی متنازعہ گوگل کو ختم کیا جائے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر عمل کیا جائے ۔موجودہ ریٹ کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا معاوضہ دیا جائے اور متاثرین کو اسی سیکٹر میں پلاٹ دئیے جائیں وہ کچھ دیر تک پرامن احتجاج کرنے کے بعد بعد ازاں پرا من طور پر منتشر ہوگئے ۔