پاکستان کو بڑے مقابلے میں بڑی شکست،میچ خلاف توقع excited کی بجائے one sided رہا
میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا پاکستانی بیٹرزچلے نہ بولر بھارتی بیٹرز کو پریشان کر سکے 7 وکٹ سے عبرتناک شکست
192 رنز کا آسان ھدف بھارت نے محض 31 ویں اور میں حاصل کر لیا ،کپتان روہت شرما کے 63 گیندوں پر 86رنز

احمد آباد:بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان بآسانی سات وکٹو ں سے ہر ا کر ورلڈ کپ میں پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی ۔یہ بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان کو دی جانے والی مسلسل 8 ویں شکست تھی۔اس طرح 1992 ء سے اب تک پاکستان کا بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے۔ مسلسل آٹھویں شکست کے ساتھ ساتھ مقابلہ نہ کرنے کا ہارنے کا دکھ بھی شامل تھا۔ پاکستان کو بڑے مقابلے میں بڑی شکست،میچ خلاف توقع excited کی بجائے one sided رہا۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے والا ورلڈ کپ کا 8 واں میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا پاکستانی بیٹرزچلے نہ بولر بھارتی بیٹرز کو پریشان کر سکے اور پاکستان کو 7 وکٹ سے عبرتناک شکست ہوگئی۔
1992 ء میں پاکستان کرکٹ کا عالمی چمپئین بنا لیکن یہاں بھی گروپ میچ میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر آج تک پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکا ہے۔
میچ کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لیکن پاکستانی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 191 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔
192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔شبمن گل کے بعد ویرات کوہلی بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، ویرات کوہلی 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار 86 رنز کی اننگز کھیلی، روہت شرما شاہین کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔
روہت شرما کے آٹ ہونے کے بعد شریاس اور کے ایل راہول نے جم کر بیٹنگ کی اور 30ویں اوور کی تیسری بال پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، شریاس نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔
میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز پر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے۔ ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا، تاہم بابر اعظم 50 رنز پر سراج کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد بھی پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو 49 رنز پر بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی جسپریت کا شکار بن گئے، دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی نے 12، محمد نواز 4 اور حارث رف نے 2 رنز کی اننگز کھیلی۔شاھین شاہ آفریدی 12 کے اسکور پر ناٹ آئوٹ رہے
بھارت کی جانب سے بمراہ، سراج، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے، قومی ٹیم اس سے پہلے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ بھارت نے آج ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




