نگران وزیراعظم کی دورہ چین میں چینی صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں، مشترکہ اعلامیہ جاری


اسلام آباد:نگران وزیراعطم انوارا لحق کاکٹر چین کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس آگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا تھا جہاں انکی چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، نگران وزیر اعظم کی دورہ چین پر ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پر اتفاق رائے کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ کے روز اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی تھی۔
چین کی سنکیانگ یونیورسٹی کے دورے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کی وجہ بھی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے موقع پر معروف تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور کئی دوطرفہ تجارتی معاہدات پر دستخط کئے۔
اسی دورے کے دوران پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں چینی کمپنی کے ساتھ 2 ارب ڈالرز برآمدات بڑھانے کا معاہدہ
بھی شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت چینی کمپنی پاکستان کنسورشیم قائم کرے گی اور چینی کمپنی پاکستان سے لال مرچ اور گوشت سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرے گی۔اس کے علاوہ چینی کمپنی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بھی شروع کرے گی۔