کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے ملک بھر میں فرنچائز دینے کی منصوبہ بندی کر لی

اسلام آباد :کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے ملک بھر میں فرنچائز دینے کی منصوبہ بندی کر لی۔فرنچائز اسلام آباد کیرئیر کالج،کیرئیر کوچنگ سنٹر( اکیڈمی) ،سکور انٹری ٹسٹ کے نام سے دی جائیں گی۔اس ضمن میں فرنچائز لینے والوں کو قانونی تحفظ اور تعلیمی ادارہ چلانے کے لئے تمام خدمات مہیا کی جائیں گی۔
چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے ادارتی پالیسی دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ فرنچائز دینے کے قواعد و ضوابط اور تحریری معاہدہ پر ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔معاہدے کی شرائط پر مختلف ماڈلز پر کام کیا جائے گا۔جس میں پلے گروپ سے مڈل سیکشن، پلے گروپ سے میٹرک سیکشن اور پلے گروپ سے کالج سیکشن کے علاوہ اکیڈمی اور سکور انٹری ٹسٹ کی شقیں شامل کی گئیں ہیں۔فرنچائز لینے والوں کو کتب کے چنا ئو،نصاب کی تقسیم،متعلقہ بورڈ کے سوالیہ پرچہ جات ،ٹیچرز ٹریننگ،پرنسپل ٹریننگ، طلبا کی ذہن و کردار سازی اور تعلیمی امور پر مونٹیویشنل لیکچرز شامل کیئے گئے ہیں۔ فرنچائز پر سرمایہ کاری کرنے والے کو منافع بخش پروجیکٹ بنانے کی ترغیبات کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔