اسلام آباد :چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے پٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پٹرول سستا کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 220 روپے کرنے سے ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی۔پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے روزگار اور کاروبار بڑھے گا۔
ان ڈائریکٹ ( بلواسطہ ) ٹیکسز میں بے پناہ اضافے سے قومی خزانہ میں بہت پیسہ آئے گا۔عام آدمی کا معیار زندگی اوپر جائے گا۔آئی ایم ایف کے قرضے اتارنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل اور ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد مہنگا پٹرول عوام کے ساتھ معاشی ظلم ہوگا۔


