راو لپنڈی :معصوم لوگوں پر بمباری بہادری نہیں بزدلی ہے، غزہ وفلسطین کے مسئلے پراوآئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی ہے ،مظلوم فلسطینی عوام مسلم ممالک کے حکمرانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، افسوس سے کہناپڑتاہے کہ کوئی بھی مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کامقدمہ لڑنے کے لیے تیارنہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما صدرترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل نہتے ، مظلوم فلسطینیوں کاقتل عام کررہاہے غزہ کوزندہ انسانوں کاقبرستان بنادیاگیا اب تک پانچ ہزار تک کے لگ بھگ معصوم شہری شہدی ہو چکے ہیں،اسرائیلی فوج نے ہسپتال اورکیمپ تک نہیں چھوڑے زخموں سے چورمظلوموں پربم اورمیزائل برسا ئے جا رہے ہیں ،اسرائیل کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک سپلائی بند کریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ دیکھیں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکوانے میںعملی کرداراداکریں،اسرائیل ناجائز،قاتل اوردہشتگردریاست ہے برطانیہ و امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی ودہشت گردی کررہاہے،فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھا جائے،غزہ کے محصوراور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ہاتھ کوبھی روکاجائے انہوں نے مزیدکہاکہ اسرائیل صرف بیانات اورمطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا عالمی استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم اب کھل کر سامنے آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام عالم غزہ کے مظلوموں کی جانب سے مسلسل چشم پوشی کر رہی ہے ان کی خاموشی یا اسرائیلی حمایت انسانیت کی تذ لیل اور مجرمانہ غفلت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت اسرائیلی کیخلاف ڈٹ کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔

