الخدمت فائونڈیشن چکوال /کلرکہار کے زیر اہتمام ونہار میں فری میڈیکل کیمپ

ڈاکٹر منیر احمد لنگا ہ نے کیمپ کے دوران اکیلے 182مریض چیک کر کے انسانیت کی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا

چکوال: معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگا ہ نے علاقہ ونہار میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران اکیلے دم پر 182مریض چیک کر کے انسانیت کی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد الخدمت فائونڈیشن چکوال /کلرکہار نے کیا ۔کمیونٹی سنٹر /دارا مکھیال میں لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے جنرل سیکرٹری الخدمت فانڈیشن ضلع چکوال محمد علی مختار اعوان اور ملک طاہر حسین مکھیال کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے 182مریضوں کا چیک اپ کیا اور نسخے تجویز کیے۔ ادویات کی تقسیم میں علاقہ کے مقامی ڈسپنسر صوبہ خان نے معاونت کی۔ کیمپ 8بجے شروع ہوا اور12بجے تک جاری رہا۔صدر پی ایمی اے ضلع چکوال ڈاکٹر اکرام الحق اعوان نے کیمپ کا معائنہ کیا اور الخدمت فانڈیشن اور ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے جذبہ ایثار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر منیر احمدلنگاہ کا لگایا جانے والا مذکورہ فری میڈیکل کیمپ 151واں کیمپ تھا۔