
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ اے این ایف کا رانا ثنا اللہ سے کیا لینا دینا تھا، اس سے بڑی مضحکہ خیز بات نہیں ہوسکتی۔
رانا ثنا اللہ کوان کے واضح اور دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کے مالک ہیں اور رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے پیچھے براہ راست وہ خود ہیں۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا۔
ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے اور یہ گرفتاریاں حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔
رانا ثنااللہ ماضی میں پی پی پی کے سخت ناقد رہے ہیں اور اب موجودہ حکومت کے خلاف ایک توانا آواز تھے اور ان کی گرفتاری حکومت کی کمزوری اور بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔




