
میلبرن : پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاسل کر لی ہے بلکہ ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی ہے۔ پورے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کا پلڑا کسی وقت بھی بھاری نہ ہو سکا ۔بولرز کی محنت پر بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی نے پانی پھیر دیا۔ عبداللہ شفیق فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔
میلبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 237 رنز پر آٹ ہوگئی اور یوں اسے 79 رنز سے شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔اس فتح کے ساتھ ہی کینگروز نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان آسٹریلوی سرزمین پر مسلسل سولہواں ٹیسٹ میچ ہار اہے جب کہ اسے مسلسل چھٹے کلین سوئپ سے بچنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ میں لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
قومی ٹیم کو پہلا نقصان 25 رنز پر ہوا، جب عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔انہوں نے فیلڈنگ میں بھی کچی چھوڑے تھے جس کی وجہ سے آسڑیلیا اتنا بڑا سکور کر نے میں کامیاب ہوا۔
امام الحق اس بار بھی ناکام رہے اور صرف 12 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا، جس کے بعد شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن 60 رنز پر پیٹ کیومنز کو وکٹ دے بیٹھے۔بابراعظم 41 رنز پر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل 55 گیندوں پر 24 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے۔محمد رضوان 35 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، عامر جمال، شاہین شاہ اور میر حمزہ اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹے۔
آسٹریلیوں کپتان پیٹ کمنز نے میچ میں 10 شاہینوں کا شکار کیا، انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں 5،5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔


