راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) سیدنا حضرت امام حسین نے ظلم و استبداد کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آپ نے حق باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی حضرت امام حسین کا کردارپوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عامر صدیقی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا حضرت امام حسین نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ دین حق کیلئے فنا بھی بقاء ہے آپ نے معرکہ حق و باطل میں دین کی عصمت کیلئے لازوال قربانی پیش کرتے ہوئے صبر و استقامت کی اعلیٰ مثال قائم کی آپ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ ظالم کے ساتھ رہنا جرم ہے ہمیں عداوت نہیں اخوت، رواداری کو فروغ دینا چاہئے اور اسلام کی سر بلندی کیلئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے تفرقہ بازی کا خاتمہ کرنا اور اتحاد و یکجہتی کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔
Related Posts

معروف سنگر اور نیوز کاسٹر رضوانہ خان کی جانب خطرے میں
- Rizwan Malik
- اکتوبر 16, 2021
- 0
وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ اسلام آباد:معروف سنگر اور نیوز کاسٹر رضوانہ خان نے وفاقی […]

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
- Rizwan Malik
- اکتوبر 10, 2021
- 0
قومی ہیرو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کیا گیا ملک بھر میں پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان […]

ajk جوائنٹ ایکشن کمیٹی معاہدہ و پیش رفت عملدرآمد اجلاس
- Rizwan Malik
- جنوری 1, 2026
- 0
اب تک پیش رفت پر اطمینان کا اظہار, عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام اسلام آباد […]
