پٹرول کی قیمت میں 8 مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے لٹر کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد:حکومت نے منگل کی صبح سولہ جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔8 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج سولہ جنوری سے ہو چکا ہے جو یکم فروری تک جاری رہے گا۔
عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کو سراہتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں بھی کمی کا امطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔


