(عبدالصمد خان)
فیصل آباد… ضلع میں محرم الحرام کے انتظامات کی مانٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں کے سٹاف کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں ۔کنٹرول میں محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر حفاظتی انتظامات کی 150 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ ‘ پولیس ‘ ریسکیو 1122 ‘ سول ڈیفنس ‘ واسا‘ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ فیسکو ‘سوئی گیس ‘ پی ٹی سی ایل‘ محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کا سٹاف کنٹرول روم میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری درعمل کامظاہرہ کرکے تیز رفتار امدادی کارروائیوں کویقینی بنایا سکے ۔ڈپٹی کمشنرسلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) کی زیرنگرانی کنٹرول روم میں ضلع کے تمام بڑے اوراہم محرم کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کے نقشہ جات آویزاں کئے گئے ہیں جن سے سیکورٹی سٹاف کی تعیناتی اورحفاظتی انتظامات کی نگرانی کے لئے مدد لی جارہی ہے علاوہ ازیں میڈیا میں رپورٹ ہونے والی اطلاعات سے باخبررہنے کے لئے تمام ٹی وی چینلز کی بھی مانیٹرنگ کے لئے ایل ای ڈی سیٹس نصب ہیں اور یہ کنٹرول روم گھنٹہ گھر ‘ ایس ایس پی اپریشن آفس میں قائم کنٹرول رومز سے منسلک ہیں تاکہ مربوط انداز میں انتظامی وحفاظتی اقدامات کو کامیاب بنایا جا سکے ۔



