
لاہور…نورالعارفین
طیاروں کی کمی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 23 پروازیں متاثر.
طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 23 پروازیں متاثر رہیں، 13 منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار رہیں۔ ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے سے پی آئی اے کی پیرس میلان سے آنے والی پرواز پی کے 720 ، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290 ، پی آئی اے کی سلالہ جانے والی پرواز پی کے 235 ، پی آئی اے کی سلالہ سے آنے والی پرواز پی کے 236 ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 جبکہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 315 منسوخ کر دی گئیں۔
اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655 ، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 ، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ کر دی گئیں۔ ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچی۔




