ملک خدابخش کی سلیم حیدر کو مبارکباد


اسلام آباد:چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے کنوینر اور پیٹرولیم اینڈ سی این جی انڈسٹری کے سینئر رہنما ملک خدا بخش نے معروف سیاستدان سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے
۔اپنے پیغام میں ملک خدا بخش جن کا تعلق بھی گاؤں کھنڈہ ضلع اٹک(حملہ) سے ہے نے کہاکہ آپ کی تقرری اہل علاقہ کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔
سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر پنجاب تقرری سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی اس کے ساتھ ہمیں توقع ہے کہ سردار سلیم کی بطور گورنر پنجاب تقرری سے صوبے میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے تاجروں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی امکانات پیدا ہوں گے۔ملک خدا بخش نے امید ظاہر کی کہ بطور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ضلع اٹک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں بھی گہری دلچسپی لیں گے۔ خدا بخش نے اس دوران سردار سلیم کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔سردار سلیم حیدر سے مراسم ان کے ایم این دور سے ہیں۔