عدالت نے میشا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا

لاہور:عدالت نے میشا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے میشا شفیع، ان کے شوہر اور والدہ صبا حمید کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔میشا شفیع کے وکیل کے بیمار ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع، صبا حمید، محمد محمود اپنے بیان پر جرح کے لیے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع، صبا حمید، محمد محمود اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر کے وکیل کے مطابق تینوں گواہان کے بیانات پر جرح ہونا باقی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر ہے۔