شدید گرمی میں کمرے کو ائر کنڈیشن کے بغیر ٹھنڈا رکھنے کے آسان ٹپس


اسلام آباد:وطن عزیز میں اس وقت شدت کی گرمی پڑ ھ رہی ہے اور بیشتر شہروں میں ٹمپریچر چالیس سے پچاس کے درمیان چل رہا ہے ۔ ڈاکٹرز نے اس شدید گرمی ہیٹ ویو کے شدید خطرے کی نشاندہی کر رکھی ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس وقت موسمیاتی تبدیلی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے لمحہ فکر ہے۔ زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ دفاتر اور گھروں میں ایئر کنڈیشنرکا استعمال بہت بڑھ گیا ہے لیکن ائر کنڈیشنز اندر جتنا ٹھنڈا کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ باہر گرمی بڑھا دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی میں ایئر کنڈیشنرز سے نکلنے والی گیس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ائر کنڈیشنز نہ صرف گرمی بڑھاتے ہیں بلکہ اس مہنگائی کے دور میں ہر کوئی ایئر کنڈیشن اور اس کے بل کو افورڈ نہیں کر سکتا ہے، لیکن ایسے کئی طریقے موجود ہیں، جن پر عمل کر کے گرمیوں کے موسم میں اپنے گھر کے کمروں کو ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے۔
سورج کی شعاعوں کو بلاک کر دیں
سورج کی کرنیں کھڑکیوں کے ذریعے کمرے میں داخل ہوکر اسے گرم کر دیتی ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے، دن کے گرم اوقات میں کمرے کے پردے بند رکھیں، آپ چاہیں تو بلیک آٹ پردوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
روزانہ کی خوراک میں پودینہ شامل کریں،یہ آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھے گا اس کے علاوہ آج کو پودینہ کا سوڈا بھی ملتا ہے۔
رات کی تازہ ہوا
گرمیوں کی تپتی دھوپ کے بعد جب رات میں باہر کا ٹمپریچر کم ہوجائے تو دروازے اور کھڑکیوں کو کھول دیں، تاکہ باہر کی ٹھنڈی ہوائیں کمرے میں آسکیں۔ کھلی ہوئی کھڑکیوں کے پاس پنکھا رکھ کر ہوا کی سرکو لیشن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
گھر کی لائٹوں کو تبدیل کر دیں
اپنے بیڈ روم کی لائٹوں کو بدل دیں، جو کمروں میں ہیٹ کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ان کی جگہ ایل ای ڈی بلب لگائیں۔ فرق صاف نظر آجائے گا۔
ڈیوائسز سوئچ آف کر دیں
الیکٹرانک ڈیوائسز ہیٹ تخلیق کرتے ہیں، اس لیے جب انہیں استعمال نہ کرنا ہو تو ان کا سوئچ آف کر دیں۔
کولنگ میٹریس پیڈ
جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو ایک کولنگ میٹریس پیڈ آپ کے جسم کے ٹمپریچر کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ ایسے میٹریس پیڈ استعمال کریں جو پانی یا جیل سے بنے ہوں، یہ ہیٹ کر جذب کرکے دور کر دیتے ہیں۔
میٹریس کو اونچا کردیں
کمرے میں گرم ہوا کی لہروں سے دور رہنے کے لیے اپنے میٹریس کو تھوڑا سا اونچا کر لیں، کیونکہ گرم ہوا فرش کے اطراف میں زیادہ سیٹل ہوتی ہے۔
کمرے میں برف رکھیں
آپ کمرے میں پنکھے کے سامنے برف کی بوتلیں رکھ کر بھی کمرے کے درجہ حرارت کو کسی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
چھتوں پر سفید رنگ
چھتوں پر سفید رنگ کرنے اور پلاسٹر آف پیرس لگانے سے بھی سورج کی شعائیں چھت کو زیادہ گرم نہیں کر سکتیں کیونکہ سورج کی شعائیں سفید رنگ سے نہیں گزر سکتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔