فائنل میں ایر فورس کو اعصاب اشکن مقابلے کے بعد شکست، رینجرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی

کراچی :پاکستان واپڈا نے ایر فورس کو فیصلہ کن معرکہ میں اعصاب اشکن مقابلے کے بعد 67-68پوانٹس سے شکست دیکر آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ صدیق میمن سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے میموریل ٹورنامنٹ کے فانل کے مہمان خصوصی ایم ڈی یونایٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر بلال فیض تھے جبکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر ، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یعقوب، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنازر ڈاکٹر محمد دراز خان، پی بی بی ایف کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری یعقوب قادری سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور سنسنی خیز میچ کے آخری لمحات نے واپڈا نے ایر فورس کو 67پوانٹس کے مقابلے 68پوانٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فانل اپنے نام کیا۔واپڈا کی طرف سے ذین العابدین 34اور محمد اسرار نے 10جبکہ ایر فورس کی طرف سے عمیر جان نے 26پوانٹس سکور کے ۔
ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب رینجرز نے اسلام آباد کو 61-72 پوانٹس سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ محمد ماجد اور عبدالناصر مرحوم قومی ٹیم کی نماندگی کیساتھ ساتھ طویل عرصہ تک نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نماندگی کرتے رہے جن کی باسکٹ بال کھیل سے والہانہ محبت اور خدمات کے اعتراف میں میموریل ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا۔




