اسلام آباد:بجٹ 25-2024 پر اتفاق رائے کے لئے سٹیرنگ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کا پہلا اجلاس پیر کو وزارت بین الصوبائی میں منعقدہ ہوا۔ وفاقی وزیر آئی پی سی، رانا ثنا اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر امیر مقام کے علاوہ چیف منسٹر، جی بی گلبر خان سمیت وزیر منصوبہ بندی , وزیر خزانہ اور حفیظ الرحمن، نے آن لائن شرکت کی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بجٹ برائے 25-2024 پر اتفاق رائے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 25-2024 کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ مالی سال 25-2024 میں گلگت بلتستان کے پبلک سیکٹر ڈیلوپمنٹ پروگرام کے لیے مختص فنڈز کو بڑھایا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت صحت، تعلیم، مواصلات، توانائی اور دیگر شعبہ جات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کی خصوصی ھدایت پر گلگت بلتستان کے ترقیاتی پروگرامز کو ترجیح دی گئی ہے۔



