
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تیسری بار بھارت کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کا آپ پر اعتماد کا اظہار ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
نوازشریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں نریندر مودی نے کہا کہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی مبارکباد پر ردعمل میں اپنی ٹوئٹ میں مودی کا کہنا تھاکہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
یاد رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی وڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔




