قیصر آفتاب کی پروفیسر فتح محمد ملک سے ملاقات ، پی ایچ ڈی کا مقالہ پیش کیا


راولپنڈی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے سابق میڈیا انچارج پروفیسر ڈاکٹر قیصر آفتاب نے اسلام آباد میں سابق ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد و سابق چیرمین ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر فتح محمد ملک سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر پروفیسر فتح محمد ملک صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اور ان کی صحت والی زندگی کی دعا کی گئی ۔آخر میں ڈاکٹر قیصر آفتاب نے اپنی تحقیقی کتاب "پاکستانی اردو ناول میں حب الوطنی کے عناصر ” جناب پروفیسر فتح محمد ملک صاحب کو پیش کی۔پروفیسر فتح محمد ملک صاحب نے کتاب کی تعریف کی اور تبصرہ لکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔