امامیہ کالونی میں چھاپہ نشہ آور بھنگ پلانے والا گروہ گرفتار

شیخوپورہ فیروزوالہ …رانا خضر
پولیس کا امامیہ کالونی میں چھاپہ نشہ آور بھنگ پلانے والا گروہ گرفتار .چھاپے کے دوران پولیس نے 30من نشہ آور بھنگ قبضہ میں لے کر 2ملزمان وحید اور عاطف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا.ملزمان وحید اور عاطف عرصہ 4سال امامیہ کالونی میں نشہ آور بھنگ کا کاروبار کر رھے تھے.ایس ایچ او رانا محمد اقبال نے پولیس کی بھاری نفری کے ھمراہ امامیہ کالونی میں چھاپہ مار کر وحید اور عاطف کو 10 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30من نشہ آور بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا..