اسپورٹس بیلٹن کے زیراہتمام ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کی تقریب

تقریب میں سنئیر سپورٹس جرنلسٹس کے علاوہ پی ایف یو جے دستور کے صدر نوازرضاکی شرکت
شرکاء نے دن کی مناسبت سے تقریب پر سپورٹس بلٹن اور عبدالجبار فیصل کی کاوشوں کو خراج تحسین کیا

اسلام آباد(رپورٹ:عبدالجبار ) ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر اسپورٹس بیلٹن کے زیراہتمام ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ نایاب ہائوس میڈیا ٹان میں ایڈیٹر اسپورٹس بلٹن عبدالجبار فیصل کی رہائش گاہ پرمنعقد ہونے والی اس تقریب میں جڑواں شہروں کے سنئیر سپورٹس جرنلسٹس اور دیگر نے شرکت کی۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس دستور کے صدر معروف حاجی محمد نواز رضا نے تقریب کی صدارت کی۔روزنامہ جنگ کے سینئر سپورٹس جرنلسٹ، ایک انتہائی زیر گردش اردو روزنامہ آسیہ شکیل اعوان اور سیاسی و سماجی شخصیت کرپا راجہ ظہیر احمد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شریک دیگر صحافیوں میں ناصر اسلم راجہ، ذوالفقار بیگ، ناصر عثمان ہاشمی، محمد رضوان ملک ، خرم شہزاد اعوان، محمد کبیر خان، اعجاز علی، محمد مرتضی بھٹی، شیراز احمد، شہریار، سہیل خالد ، ہارون ذوالفقار شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے سپورٹس صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے اس پرتشویش کا اظہار کیا کہ اخبارات میں کھیلوں کے حوالے سے خبروں کی تعداد روز بروز کم سے کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستانی معاشرے میں کھیل کو وہ مقام حاصل نہیں ہوسکا جس کا وہ مستحق ہے۔ مقررین نے تجویز کیا کہ اگر ہم نے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنی ہے تو کھیلوں کو اہمیت دینا ہوگی۔جس سے نہ صرف جسمانی صحت حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ ذہنی صحت کے لئے بھی انتہائی ضروری ہیں ۔مقررین نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے دیگر اقدامات کے علاوہ سپورٹس جرنلسٹس کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس طرف مزید توجہ دینا ہوگی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض سنئیر سپورٹس جرنلسٹ ناصراسلم راجہ نے سرانجام دئیے۔
اس موقع پر ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔