فائنل میںپاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست،156رنز کا ہدف بھارت نے آخری اور میںحاصل کیا

برمنگھم: برطانیہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹائٹل انڈیا چیمپئنز نے جیت لیا۔ انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24، صہیب مقصود نے 21 اور شرجیل خان نے 12 رنز بنائے۔ یونس خان اور عامر یامین 7، 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔
157 رنز کا ہدف انڈیا چیمپئنز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ امباتی رائیڈو نے 50 رنز بنائے، گرکریت سنگھ 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ یوسف پٹھان نے 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان چیمپئنز کے عامر یامین نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔
یا درہے کہ قبل ازیں لیگ میچ میں پاکستان نے بھارت کو بھاری مارجن سے ہرایا تھا۔


