کراس بارڈرالیکٹرسٹی ٹریفکنگ کےلیےتمام ممالک کی جانب سےضروری لیگل فریم ورک پراتفاق ہوجائےگا،طارق سدوزئی

چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ کراس بارڈر الیکٹرسٹی ٹریفکنگ کے حصول کے لئے قواعدو ضوابط اور ریگولیشنز میں ہم آہنگی ضروری ہے،،، کراس ٹریفکنگ توانائی کی مارکیٹ کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہو گی۔

چئرمین نیپرا طارق سدوزئی نےاسلام آباد میں دوسری سارک کونسل آف ایکسپرٹس آف انرجی ریگولیٹرز الیکٹرسٹی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کراس بارڈرالیکٹرسٹی ٹریفکنگ کےلیےتمام ملکوں کی جانب ضروری لیگل فریم ورک پراتفاق ہوجائےگا،، معاشی ترقی توانائی کی قیمت اورقلت کم کرنےکےلیےکراس بارڈرالیکٹرسٹی ٹریفکنگ اہم کردارادا کرے گی،، کراس ٹریفکنگ توانائی کی مارکیٹ کے پھیلاؤمیں معاون ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں توانائی کےشعبے میں مناپلی ختم اورتعاون کوفروغ دیا جا رہا ہے،، سارک رکن ممالک اپنےاپنےانفراسٹ​رکچرقائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچراورڈ​یزائن پولزکےقیام میں عالمی اداروں کا تعاون اہم ہے،، عالمی ادارے فزیبلٹی سٹڈی اورقوانین کے سلسلے میں تعاون کریں۔ سارک کانفرنس میں بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، بھوٹان اورسری لنکا کے نمائندے شریک ہیں جبکہ افغانستان اوربھارت نے شرکت سے انکارکردیا تھا۔