19 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں ایڈہاک ججز کے لئے چار ناموں پر غور ہوگا

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدالت عظمیٰ میں چار ایڈہاک ججز کے تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس رٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کے لیے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
عدالت عظمٰی میں چار ایڈہاک ججز کے تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب


