
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں،اب ملک میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔ہماری شرح نمو بڑھ رہی ہے اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ عالمی فریم ورک کی روشنی میں انسانی سمگلنگ کے تدارک کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا تنازعات زدہ خطوں سے بڑا تعلق ہے۔ہم نے سویت یونین کے خلاف جنگ لڑی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو ہم سے ہمارے اس وقت کے اتحادیوں نے متعارف کروایا تھا۔ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے،کلاشنکوف کلچر اور منشیات افغان جنگ کے نتیجے میں ہمیں ملے۔۔۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ دنیا کی 90 منشیات افغانستان سے سمگل ہوتی ہیں،انسانی سمگلنگ ایک المیہ ہے،طالبان کے دور میں.افغانستان میں منشیات کا خاتمہ ہو گیا تھا،امریکہ نے 15 سال میں بھی افغانستان میں منشیات کا خاتمہ نہیں.کیا




