آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کا امن مشن میں کردار اور عالمی امن کے فروغ میں بھرپور شمولیت رہی ہے۔۔۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اقوام متحدہ کے 72ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہنا ہے کہ مسلح افواج کا امن مشن میں کردار اور عالمی امن کے فروغ میں شمولیت بھرپور رہی ہے۔پاکستان یو این امن آپریشنز میں 1960 سے حصہ لے رہا ہے ، پاک فوج نے 43 امن مشنز میں اپنے دستے بھیجے۔کانگو آپریشن سمیت مختلف کٹھن مشنز میں بھر پور کردار ادا کیا۔امن مشن کے 153 پاکستانی اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دی۔اس وقت بھی 6 ہزار سے زائد افسر و جوان ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔



