سیزن میں 22 سے 25 ارب روپے ہونے والی کوکا کولا کی سیل کم ہو کر دو ارب رہ گئی
جہاں مال کی طلب پوری نہ ہوتی تھی وہاںاب قیمتوں میں واضح رعایت دینے کے باوجود کوئی مال اٹھانے کو تیار نہیں
اسلام آباد:ہمارا ایک دوست جو کوکا کولا کمپنی میں بہت اچھی پوسٹ پر ہے اور بہت قابل انسان ہے گپ شپ لگاتے ہوئے اس سے پوچھا بتائو بائیکاٹ کا کچھ اثر ہوا ہے کہ نہیں کیونکہ بہت دیکھا ہے میں نے کہ شادی بیاہ ہو یا کوئی اور فنکشن ہو تو گورمے کولا اور نکسٹ کولا نظر آتا ہے تو جواب میں اس نے کہا پاکستان کا پو چھتے ہو یا ساری دنیا کا ۔۔۔۔ میں نے کہا دونوں کا بتا دوتو بولنے لگا کہ اللہ کے بندے اثر تو اتنا ہوا ہے کہ پوچھو مت اس لئے کہ سیزن میں صرف خیبر پختونخوا میں ہماری کم سے کم سیل بھی 2 ارب روپے ہوتی تھی اور جتنے ہمارے ڈیلرز تھے ان کے لئے مال پورا کرنا مشکل ہوتا تھا اور اب یہ حال ہے کہ ہم ڈیلرز کو خود فون کرتے ہیں کہ مال اٹھا لو لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہماری سیکیورٹی واپس کردو کیونکہ کوئی کوکا کولا کا پو چھتا ہی نہیں اور اب تو اس حد تک بات پہنچ گئی ہے کہ کمپنی ہول سیلرز کو آفر دے رہی ہے کہ جو کاٹن 760 کا تھا وہ اب 550 کے دے رہے ہیں پھر بھی کوئی نہیں لے رہا ۔
انٹرنیشنل سطح پر میٹنگ ہوگی اور اس میں یہ بات ہوگی کہ جیسے بھی ہو یہ بائیکاٹ ختم ہوناچاہئیے اور پھر سے اسلامی ممالک میں کام شروع ہونا چاہئیے کیونکہ صرف پاکستان میں سیزن میں 22 سے 25 ارب روپے سیل ہوتی تھی اور اس دفعہ صرف 2 ارب ہی ہوئی ہے تو مطلب ساری باتوں کا یہ ہے بائیکاٹ جاری رکھیں ہر ہر ساتھی اسرائیل اور یورپی ممالک کی کوئی بھی پراڈکٹ استعمال نہ کریں۔
انہوں نے کہا ہماری سوچ یہ ہوتی ہے کہ میری ایک بوتل سے کیا فرق پڑے گا ۔۔۔ فرق پڑتا ہے اور بالکل فرق پڑتا ہے اگر زرا سی غیرت کرلیں دوستوں ماشااللہ بہت زبردست بائیکاٹ شروع ہے ۔ سب ساتھ یہ عزم و ارادہ کر لیں کہ اسرائیل اور یورپی ممالک کی اور قادیانی پراڈکٹس بالکل استعمال نہ کریں گے کیونکہ یہی پیسہ ہمارے مسلمان عورتوں بچوں پر بموں اور گولیوں کی شکل میں برستا ہے ۔ انشا اللہ میرا بھی یہی ارادہ ہے کہ اس عید میں بھی اگے آنے والے وقت میں بھی اسرائیل کی کوئی پراڈکٹ استعمال نہیں کرونگا اور آپ سب بھی یہ پکا ارادہ کرلیں اور باقی لوگوں کو بھی شئیر کریں ہوسکتا ہے کہ ان کا ذہن و دماغ بھی یہ مان لے اور وہ بھی بائیکاٹ کا حصہ بن جائیں ۔



