امریکہ 24 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست ،چین 22 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا14 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر

پیرس: پیرس اولمپکس میں پہلی بار امریکہ نے چین پر برتری حاصل کرتے ہوئے 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔چین جو کل تک 21 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر تھاآج دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور امریکہ نے 24 گولڈ میڈل حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیااس فہرست میں 14 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
چین کے ژو جِنگ یوآن نے جمناسٹک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ۔ ژو جِنگ یوآن نے جمناسٹک مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے دوسرا طلائی تمغہ جیتا ہے۔
دفاعی چیمپئن زو اپریٹس پر لگاتار دو طلائی تمغے جیتنے والے صرف تیسرے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 16.200 پوائنٹس کے ساتھ یوکرین کے الیا کووٹون کوشکست دی،جنہوں نے 15.500پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ آل رانڈ چیمپئن جاپان کے شنوسوک اوکا نے 15.300 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرس اولمپکس :کئی دنوں بعد بالآخر امریکہ نے چین کو پچھاڑ دیا




