سندھ کا معطل ڈی آئی جی کرپشن کا کنگ نکلا

ڈی آئی جی میر پور خاص نے تیل کی مد میں محکمے کو جون میں ایک کروڑ52 لاکھکا ٹیکہ لگایا 35 لاکھ سیکرٹ فنڈ سے ہڑپ کئے
بحثیت ڈی آئی جی لاڑکانہ اور سکھر میں بھی کرورڑوں کی کرپشن کی ،آجکل ڈاکٹر کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں معطل ہیں


کراچی : سندھ کا ایک معطل ڈی آئی جی پولیس کرپشن کا کنگ نکلا ہے۔ ڈاکٹر کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں معطل ڈی آئی جی کی کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر کوٹ کے ڈاکٹر کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں معطل ہونے والے ڈی آئی جی میرپور خاص کا سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگایا ہے۔
ذرائعکے مطابق معطل ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی نے جون کے مہینے میں تیل کی مد میں ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کے بل بنا کر رقم ہڑپ لی۔جاوید جسکانی نے سیکریٹری فنڈز سے بھی 35 لاکھ روپے نکالے۔
ذرائع حکومت سندھ کے مطابق جاوید جسکانی نے بطور ڈی آئی جی لاڑکانہ اور سکھر بھی سرکاری خزانے کو ٹیکے لگائے۔