
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
داؤدخیل ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری کی گیس بندش کیخلاف تحریک لبیک میانوالی کےامیرپیرخواجہ توقیرالحسنین اورپیرآف بھورشریف پیرضیاءالحسن بھوری احتجاجی کیمپ پہنچ گئےمظاہرین کافیکٹری گیٹ پرجمعہ کی نمازاداکرنےکااعلان پنڈی روڈبندکردیا
آج فیکٹری گیس ایشو کے خلاف دیئے جانے والے دھرنے نے اس وقت خطرناک صورتحال پیدا کر دی جب گزشتہ رات محکمہ سوئی گیس کی طرف سے آج بروز جمعہ صبح آٹھ بجے فیکٹری کی فیول گیس بند کرنے کابتایا گیا..جوں ہی انتظامیہ کو نوٹس ملا انہوں نے علاقہ بھر کی مساجد میں معاملہ کی سینگینی بارے اعلانات کرا دیئے جس پر لوگ آج صبح سویرے ہی گیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگٰیے دھرنے میں عبدالوہاب خان نیازی پہلا سیاسی رہنما تھے جو صبح سات بجے ہی گیس اسٹیشن کے سامنے پہنچ گیئے بعدازاں پیر آف بھور شریف پیر ضیاء الحسن بھوروی ,تحریک لبیک ضلع میانوالی کے امیر پیر توقیر بھی وپنے ورکروں کے ہمراہ دھرنے میں پہنچ گیے اس موقع پر مزدوروں نے گلن خیل راولپنڈی روڈ بلاک کردیا مقرین کے خطاب کرتے ہوے حکومت پر واضح کر دیا کہ وہ کسی صورت فیکٹری کی فیول گیس بند نہ ہونے دیںگے اگر ایسا کیا گیا تو وہ مقامی سیمنٹ فیکٹری کو بھی بند کر دیِ گے ..مظاہرین نے نماز جمعہ گیس اسٹیشن کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کر دیا اب بعداز نماز جمعہ دھرنے کو دوبارہ جاری رکھا جاے گا



