صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

اسلام آباد:پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کی گائیڈ لان کے تحت ہونیوالی ورکشاپ میں ملک بھر سے گیارہ شرکا نے حصہ لیاجنہیں بحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ نیتربیت دی۔
ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر) محمدافتخارمنصور تھے جنہوں نے باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہوراور فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر بریگیڈیر افتخار منصور نے ورکشاپ کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد پر ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کی کاوششوں کو بھی سراہا۔ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلے مفید ہوگی۔ پروگرام کا مقصد فیبا کے لائسنس یافتہ (Statistician)اسٹیٹیشن ماہرین کو تربیت دینا ہے جو قومی اور بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹس کو کور کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔




