جڑواں شہروں میں روٹی 20 اور نان کی 25 میں دھڑلے سے فروخت جاری ہے،عوام کی دادرسی نہ ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے، جاوید انتظار

اسلام آباد:ڈی سی اسلام آباد کو روٹی اور نان کی قیمت اور وزن پر عملدرآمد کروانے کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں ڈپٹی کمشنر کو مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات کا حوالہ دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے فروخت کرنے کے احکامات صادر کئے تھے ۔لیکن بہارہ کہو، بنی گالا، غوری گارڈن ، جی۔سیون،جی تھرٹین ، جی فورٹین اور دیگر علاقوں سے ہمارے عوامی ٹاسک فورس کے پاس متعدد شکایات درج ہوئیں۔ جس میں بتایا گیا کہ روٹی 20 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وزن میں کمی کا بھی مسلہ ہے۔ حکومتی گائیڈ لائن پراسلام آباد انتظامیہ عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سنگھاسن اقتدار پر براجمان ہو کر چپ ہے۔ جلد ڈپٹی کمشنر آفس سے عملداری کی منصوبہ بندی متحرک اور فعال کروائیں گے۔ سابق آزاد امید قومی اسمبلی چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پر عوامی مفاد میں مثبت تنقید کر رہے ہیں۔ عوام کے مطالبے کی داد رسی نہ کی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
نان بائیوں نے روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت کرنے کا سرکاری حکم ہوا میں اڑادیا


