پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، آئی ایم ایف نے مہنگائی میں کمی کی پیشنگوئی کر دی

مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی آئے گی،شرح نمو میں بھی اضافے کا امکان

واشنگٹن : انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشنگوئی کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جار ی ہوئی ہے جس میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی۔
اکنامک آٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔