یو این ڈی پی کے ساتھ ہماری شراکت داری پائیدار ترقی سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد مراد
پاکستان کی پہلی کمپنی کی حیثیت سے فاطمہ فرٹیلائزر ملکی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مثال قائم کر رہی ہے، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدوزئی

لاہور:فاطمہ فرٹیلائزر پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) امپیکٹ فریم ورک پر عمل درآمد کرکے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ سنگ میل اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے حصول کیلیے کمپنی کی لگن اور محنت کے باعث ایک قابل ذکر قدم ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر نے حال ہی میں ایک خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس میں ان ایس ڈی جیز کے حصول میں کامیابی پر اپنے پرعزم سفر کو بیان کیا گیا ہے۔اس مہم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح فاطمہ فرٹیلائزر نے اپنے آپریشنز میں امپیکٹ فریم ورک کو شامل کیا ہے، جس میں ان آٹھ اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ شعبے پائیداری اور کمیونٹی کی ترقی سمیت مختلف میدانوں میں کمپنی کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک تفصیلی ویڈیو میں فاطمہ فرٹیلائزر کے 8 اہم شعبوں سے متعلق عزم کو اجاگر کیا گیا جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر پورا اترتے ہیں۔ ان 8 شعبوں میں شمسی توانائی کا استعمال بھی شامل ہے جس سے فاطمہ فرٹیلائزرز مینوفیکچرنگ کے ذریعے فوسل فیول کی کھپت کو کم کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کا ایس ڈی جی 7 ہے۔ مزید برآں، ایس ڈی جی 9 کے مطابق کمپنی دیہاتی خواتین اور پسماندہ طبقات کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے، ایس ڈی جی 12 کے تحت کسانوں اور مختلف طبقات کو فرٹیلائزر کے ذمہ دارانہ اور ماحول دوست استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے، اور ایس ڈی جی 8 کے مطابق کمپنی فصل کی پیداوار میں کم از کم 10 فیصد اضافہ لانے کے ساتھ قومی غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
ایس ڈی جی 15 کے تحت فاطمہ فرٹیلائزرحیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کیلئے زرخیز زمین کو معیار ی طریقوں سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی مستند شدہ زمین و پانی کی ٹیسٹنگ لیب کا قیام بھی کر چکی ہے۔ ایس ڈی جی 5 کے مطابق کمپنی دیہی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور بعد از فصل کٹائی کے نقصانات میں کمی لارہی ہے جبکہ ایس ڈی جی 9 کے تحت سرسبز ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ریئل ٹائم موسمی معلومات فراہم کر رہی ہے ۔
اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد مراد نے کہا، ”یہ تبدیلی پائیداری اور سماجی ذمہ داری کی جانب ہمارے سفر میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں فاطمہ فرٹیلائزر کے قائدانہ کردار کی توثیق کرتی ہے۔ یو این ڈی پی کے ساتھ ہماری شراکت داری پائیدار ترقی سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔”
فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدوزئی نے کہا، ”یو این ڈی پی کے ساتھ یہ شراکت داری پائیدار زراعت اور کمیونٹی کی ترقی سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ اپنے کاروباری طریقوں کو پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرکے ہم نہ صرف اپنی کاروباری ذمہ داری میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ پاکستان میں اس صنعت کے لئے نیا معیار بھی قائم کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے سے لے کر پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے تک، ہمارے اقدامات اس طرح سے سرانجام دیے گئے ہیں جن کے تحت ہمارے اسٹیک ہولڈرز اور ماحولیات پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوں۔”
اس ضمن میں پاکستان کی پہلی کمپنی کی حیثیت سے فاطمہ فرٹیلائزر ملکی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مثال قائم کر رہی ہے۔ یو این ڈی پی کے ساتھ کمپنی کے مسلسل تعاون کا مقصد دوسرے کاروباری اداروں کو بھی اسکی پیروی کی ترغیب دینا ہے اور پائیدار ترقی و ماحولیاتی ذمہ داری کو اپنے بنیادی آپریشنز کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

