خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف ڈھال بن کر پورے پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں ،امیر مقام

پی ٹی آئی حکومت تین بار مینڈیٹ ملنے کے باوجود صوبے کے نوجوانوں سے مخلص نہیں ، انہیں ورغلا کر اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں
پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبے میں امن بہت ضروری ہے،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کے اعزاز میں دیے ظہرانے سے خطاب


سوات: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف ڈھال بن کر پورے پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں – مالم جبہ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شانگلہ اور سوات کے عوام نے اپنے ملک میں مہاجربن بن کر پاکستان کا اتارا ہوا جھنڈا دوبارہ لہرایا۔ لہذا یوتھ پروگرام میں خیبر پختون خواہ کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواکے جوانوں کو بیرون ملک اور اندرونی ملک جابز اور ٹریننگز کے مواقع ملنے چاہیے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک طرف پی ٹی ائی کی حکومت تیسری دفعہ مینڈیٹ ملنے کے باوجود خیبر پختون خواہ کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے یہ جوانوں کو ورغلا کر اپنے مقاصد کے لیے تو استعمال کرتے ہیں مگر ان کے مستقبل کا سوچتی ہی نہیں۔پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبے میں امن بہت ضروری ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کے پی کے لوگوں نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور اس کے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ صوبے کے دیرپا امن اور معاشی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مجموعی استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی خیبرپختونخوا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی ہے اور یوران پاکستان نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کو یوتھ پروگرام میں امیر مقام کے ڈیمانڈ کے مطابق سب سے زیادہ حصہ ملے گا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے عوام کی قربانیاں لازوال ہیں پاکستان کے لیے خیبر پختون خواہ کے عوام بغیر تنخواہ کے ہمارے سرحدات کے محافظ ہیں۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جلد وزیراعظم خیبر پختون خواہ کا دورہ کرینگے۔ظہرانے سے ضلع سوات مسلم لیگ ن کے صدر قیموس خان، واجد علی خان اور محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ضلع سوات کے کثیر تعداد میں مسلم لیگیوں نے شدید دھند اور برف باری کے باوجود تقریب میں شرکت کی۔