
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اگلے پندرہ دنوں کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے29پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، حکومتی اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے72پیسے فی لیٹرمہنگاکردیاگیا ہے حکومتی اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کے بعد مٹی کا تیل62 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 48پیسے فی لیٹرسستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151روپے 73پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبرسے ہوگیا ہے۔ واضح رہے یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 نومبر کو پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
عوام توقع کر رہی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی ورنہ سابقہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا لیکن حکومت نے عوامی خواہشات کے برعکس قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


