پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ مشرقی افریقی ممالک تنزانیہ اور کینیا پہنچ گئی
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ملکی زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا

اسلام آباد:پاکستان میں تیار کردہ زرعی مشینری اور آلات کی مشرقی افریقہ کو برآمدگی شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کر کے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گئی۔
پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئی۔ پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا، تنزانیہ کی "مسائی ٹریکٹا کمپنی” تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار بن گئی۔پاک ٹریکٹرز ہائوس کمپنی سے درآمد کیے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوگیا، یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی اہم سنگ میل ہے، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی مزید راہیں ہموار ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افریکی ممالک کو زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ


