
اسلام آباد:رااولپنڈی بار کے بلامقابلہ نومنتخب فنانس سیکرٹری مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے وکلائ کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے . ایک بیان میںانہوں نے وکلائ برادری کا ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار کے فنڈز اور اثاثہ جات کو صرف وکلا کی فلاح و بہبو د کے لئے شفاف طریقے سے استعمال کے لئے یقیینی بنائیں گے .
انہوں نے کہا کہ وہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے .انہوں نے کہا راولپنڈی بار ایک تاریخی بار ہے جس نے ہر آئین شکن اور طالع آزما کا مقابلہ ہمیشہ جرات اور بہادری سے کیاہے اور ملک میںقانون کی بالادستی کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہر منصب اور اختیار اللہ کی جانب سے امانت ہوتا ہے.اسلام نے دنیا کے ہر مسئلے کے حل کے لئے شوریٰ کا نظام متعارف کرایا انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور وکلا کی فلاح وبہبود کے لئے مشاورت سے کام کریں گے.
عوام کوبروقت انصآف کی فراہمی اور وکلا کی فلاح و بہبود میری ترجیحات ہوں گی ، مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ


